کویت: گھریلوخادمہ کی مالکن کے بچیوں کو چھری سے مارنے کی کوشش ، ملزمہ گرفتار
تازہ ترین : 1
کویت: گھریلوخادمہ کی مالکن کے بچیوں کو چھری سے مارنے کی کوشش ، ملزمہ ..

کویت: گھریلوخادمہ کی مالکن کے بچیوں کو چھری سے مارنے کی کوشش ، ملزمہ گرفتار

کویت: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): کویتی شہری کے گھر میں کام کرنے والی افریقی گھریلو ملازمہ نے تعیش میں آکر مالکن کی دو بچیوں کو چھریوں سے مارنے کی کوشش کی ۔ لیکن مالکن کے بروقت کاروائی کرنے پر بچیوں کو بچا لیا گیا۔ کویتی خاتون نے سلویٰ پولیس اسٹیشن کو فون پر اطلاع دی کہ اس کی گھریلو خادمہ نے اس کی بچیوں کو مارنے کی کوشش کی ہے ۔ جس پر پولیس فوراََ مطلوبہ جگہ پہنچی اور افریقی خادمہ کو گرفتار کر لیا۔ مالکن کا موقف ہے کہ گھریلوخادمہ نے اس کی بچیوں کو مارنے کی کوشش کی ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس بارے میں گھریلوخادمہ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ مگر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ گھریلو خادمہ نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 14:31:34

اپنی رائے کا اظہار کریں