وزیر اعظم نواز شریف کا آئندہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم نواز شریف کا آئندہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ): وزیر اعظم نواز شریف کی آئندہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ سے متعلق بات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو کر وزیر اعظم نواز شریف ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور حکومتی اقدامات پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے جبکہ ایوان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آپریشن ضرب عضب سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 14:11:51

اپنی رائے کا اظہار کریں