چک37-sp خاتون نے مبینہ آشنا سے مل کر شوہر پر تیل چھڑک کے آگ لگا کر قتل کر دیا

Malik Usman ملک عثمان منگل 9 اگست 2016 14:09

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اگست - 2016ء) چک37-sp خاتون نے مبینہ آشنا سے مل کر شوہر پر تیل چھڑک کے آگ لگا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک37-sp کا مقتول محمد افتخار اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ اس کی بیوی ساجدہ بی بی کا آشنا ملزم فرزند اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور مقتول محمد افتخار کو پکڑ کر اس پر تیل چھڑک دیا ۔

اس کی بیوی ساجدہ بی بی نے ماچس سے آگ لگا دی شور پر ملزموں فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس بھائی محمد دین اپنے بھائی کی آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی پھر اس نے رسیکو1122کو مدد کے لئے فون کیا جہنوں نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کیا اس کو بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منقتل کیا گیا بعدازاں تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چک37-sp کا مقتول محمد افتخار بعدازاں دم توڑ گیا، پولیس صدر پاکپتن نے مقتول محمد افتخار کے بھائی محمد دین کی رپورٹ پر چار ملزموں فرزند، ساجدہ بی بی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :