دہشت گردی پر کنٹرول کر نے کے لئے پوری قوم مل کر کردار ادا کرے‘شاہ غلام قادر

منگل 9 اگست 2016 14:09

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے مین گیٹ (سول ہسپتال) کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی پر کنٹرول کر نے کے لئے پوری قوم مل کر کردار ادا کرے بھارت کی راء تنظیم کی یہ کارروائی ہو سکتی ہے بھارت پہلے ہی دہشت گردی کا مر تکب ہو رہا ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزاد ی کشمیرسے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں اپنے ایجنٹوں سے کروا رہا ہے انہوں نے کہا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد و منظم ہے انہوں نے دھماکہ میں وکلاء سمیت دیگر شہداء کرام کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اپنی اور کشمیری عوام کی جانب سے گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداللہ پاک کے عذاب سے نہیں بچ سکتے ۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے خلاف بھارت کی افواج اور سکیورٹی فورسز کے مظالم کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ سوپور میں کرفیو لگانا انسان دشمنی ہے کشمیری عوام کو حق آزادی ہر صورت دینا پڑے گا ۔ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا نوٹس لیں بھارت حقائق کو چھپا رہا ہے آزادی ہمارا حق ہے جو ضرور مل کر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :