بچے اغواء ہونے کی افواہوں پر لوگوں میں خوف و ہراس۔
تازہ ترین : 1

بچے اغواء ہونے کی افواہوں پر لوگوں میں خوف و ہراس۔

کسووال چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اگست - 2016ء)بچے اغواء ہونے کی افواہوں پر لوگوں میں خوف و ہراس۔ نواحی دیہات کی مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر غیر ذمہ دارانہ اعلانات نے لوگوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سارا دن مختلف دیہات میں بچے اغواء ہونے کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ جبکہ رات کے وقت 100بارہ ایل ، 101بارہ ایل و دیگر دیہات میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر اغواء کاروں کی موجودگی کے غیر ذمہ دارانہ اعلانات نے لوگوں کی نیندیں حرام کردیں۔ مگر کہیں سے بھی کسی بھی بچے کے اغواء کی تصدیق نہ ہوسکی۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 14:08:34

اپنی رائے کا اظہار کریں