کوئٹہ سانحہ ‘سپریم کورٹ میں مختلف بینچوں میں عدالتی کارروائی ملتوی کر دی گئی ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ سانحہ ‘سپریم کورٹ میں مختلف بینچوں میں عدالتی کارروائی ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)سپریم کورٹ میں کوئٹہ سانحہ کے باعث مختلف بینچوں میں عدالتی کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے سنیئر جج جسٹس ثاقب نثار نے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے اکٹھے ہوئے تو بینچ میں موجود ججز نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ان کا دل خون کے آنسو رہ رہا ہے۔عدالت نے مختلف مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا سے کہا کہ اگر کوئی ایمرجنسی مقدمہ نہیں ہے تو پھر عدالت ان مقدمات کی کارروائی معطل کردے جس پر کمرہ عدالت میں موجود وکلا کی رضامندی کے بعد سپریم کورٹ کے مختلف بینچوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 14:06:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں