ریو اولمپکس میں سعودی جوڈو کی کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے نہ کھیلنے کیلئے میچ ہی چھوڑ دیا

منگل 9 اگست 2016 14:03

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس میں جوڈو کی کھلاڑی سعودی لڑکی نے اس وقت مسلمانوں کے دل جیت لئے جب اس نے اگلے راؤنڈ میں اسرائیلی حریف سے نہ کھیلنے کیلئے میچ ہی چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ جوڈ فاہمے نے اپنی موریشس کی حریف کرسٹیان لیجنٹل کیخلاف پہلے راؤنڈ کا میچ اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ ان کو یہ میچ جیت کر اگلے راونڈ میں اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)

اس مقابلے سے پہلے سعودی اولمپکس حکام نے ایک ٹویٹ کی کہ ٹریننگ کے دوران فاہمے کے ہاتھ اور ٹانگ میں زخم آیا ہے اس کو ڈاکٹروں نے آرام کا کہا جس کی وجہ سے وہ میچ میں حصہ نہیں لے سکتی۔اس ٹویٹ کے بعد اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ وہ زخمی نہیں ۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وہ اس لئے مقابلے سے دستبردار ہوئی ہیں تاکہ اسرائیلی حریف سے مقابلہ نہ کرنا پڑے۔واضح رہے کہ فاہمے کی دستبرداری کے بعد موریشس کی جوڈو کی کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مقابلہ ہوا جس میں موریشس کی کھلاڑی نے پانچ بار کی فاتح اسرائیل کی 25سالہ کوہن کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :