ریو اولمپکس ‘دادی پوتے کے میڈل جیتنے کا جشن مناتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئیں
تازہ ترین : 1
ریو اولمپکس ‘دادی پوتے کے میڈل جیتنے کا جشن مناتے ہوئے زندگی کی بازی ..

ریو اولمپکس ‘دادی پوتے کے میڈل جیتنے کا جشن مناتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئیں

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء) تھائی میڈلسٹ کی دادی پوتے کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئی زندگی کی بازی ہارگئیں۔84 سالہ سوبین کھونگوتھپ اپنے آبائی علاقے میں پروجیکٹر پر اپنے پوتے سنفیٹ کروئیتھونگ کو 56 کلوگرام ڈویژن میں مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ رہی تھیں ‘جب انھوں نے برانز میڈل حاصل کیا اور اسکرین کے آگے جمع لوگوں نے خوشیاں منانا شروع کیں تو سوبین نیچے گرگئیں انھیں فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہونے کی تصدیق کردی۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 13:59:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں