وہاڑی ‘ خاوندنے باپ،ماں اور2بہنوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا
تازہ ترین : 1

وہاڑی ‘ خاوندنے باپ،ماں اور2بہنوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)تھانہ کرم پورکے علاقہ محمدشاہ کی بستی بلووالی میں زرعی وراثتی زمین خاوندکے نام الاٹ نہ کرانے پرمبینہ طورپر خاوندنے باپ،ماں اور2بہنوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیاملزمان فرارہوگئے مقتولہ فوزیہ بی بی کے بھائی محمداقبال نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ فوزیہ بی بی کووالد غلام قادر کی طرف سے 18ایکڑزرعی زمین وراثت میں ملی والد کی زندگی میں توہمشیرہ کاخاوند اورسسرالی خاموش رہے لیکن جیسے ہی ان کے والد کی وفات ہوئی تواس کی ہمشیرہ کے خاوند محمدشبیراس کے سسرمحمدرمضان ،ساس نوراں بی بی اورنندوں فیاض مائی ،خالدہ مائی نے زمین خاوندکے نام الاٹ کرانے پراسرار شروع کردیاالاٹ نہ کرانے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے لیکن فوزیہ بی بی مبینہ طورپرانکارکرتی رہی جس کی وجہ سے آئے روز گھرمیں جھگڑ ا رہنے لگاتواس کی ہمیشرہ ناراض ہوکراس کے گھرآگئی اورکافی دن تک اس کے گھر میں رہی 4روزقبل اس کاخاوندشبیراس کاسسرمحمدرمضان اوراس کی ساس نوراں بی بی منت سماجت کرکے اس کی ہمشیرہ کومناکرگھرلے گئے اورمبینہ طورپراس کو نشہ آوراشیاء دینی شروع کردیں جس کی وجہ سے وہ اکثرنیندمیں رہتی میں اپنی بہن کاپتہ لینے اس کے گھرگیاتواس وقت بھی وہ نیند کی حالت میں تھی میرے پوچھنے پراس کی ساس او ر نندوں بتایاکہ تھکاوٹ کی وجہ سے سوگئی ہے گزشتہ روز علیٰ الصبح اس کے بہنوئی محمدشبیرنے پھرزمین اپنے نا م الاٹ کرانے کا مطالبہ کیا جس پراس کی بہن نے ہمیشہ کی طرح انکارکردیاتو مبینہ طورپرشبیرنے اپنے باپ محمدرمضان،والدہ نوراں بی بی اور بہنوں فیاض مائی اورخالدہ مائی سے سازبازہوکر فائرنگ کرکے قتل کردیااورملزمان موقع سے فرارہوگئے 25سالہ مقتولہ 3معصوم بچوں کی ماں تھی جن میں سے بڑے بیٹے کی عمر5سال اورچھوٹے بیٹے کی عمر3ماہ بتائی گئی ہے پولیس تھانہ کرم پورنے لاش قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی جبکہ مقتولہ کے بھائی محمداقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی ہے-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 13:45:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں