قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر مذمتی قرارداد منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ پر مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذمتی قرارداد وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایسے حملے دہشتگردی کے خلاف عوام کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ کے سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے گیٹ پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں اب تک 72 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی افراد کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔