نامور گلوکار علی ظفر14اگست کو ٹورنٹو میں جشن آزادی شومیں پر فارم کر یں گے

منگل 9 اگست 2016 13:37

نامور گلوکار علی ظفر14اگست کو ٹورنٹو میں جشن آزادی شومیں پر فارم کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست۔2016ء) پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر14اگست کو ٹورنٹو میں جشن آزادی شومیں پر فارم کر یں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو میں پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں ایک میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں علی ظفر پر فارم کر یں گے جبکہ اس موقعہ پر انکے ہمراہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہوں گے اس حوالے سے علی ظفر نے بتایا کہ جشن آزادی کے شوز میں شر کت میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اور آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ملک کو قائداور اقبال کے افکار کے مطابق چلائے کیونکہ اگر ایسا ہو جائے تواس میں کوئی شک نہیں کہ ملک سے دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ۔