افغانستان میں نیٹو قافلے پر بم حملہ،2 امریکی فوجی زخمی
تازہ ترین : 1

افغانستان میں نیٹو قافلے پر بم حملہ،2 امریکی فوجی زخمی

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نیٹو قافلے پر بم حملے میں2 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق نیٹو قافلے کو جلال آباد میں دیسی ساختہ بم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔ حملے میں دو امریکی فوجی معمولی زخمی ہو گئے نیٹو نے حملے کی تصدیق کی ہے ۔ گزشتہ ماہ ننگر ہار صوبے میں آپریشن کے دوران پانچ امریکی زخمی ہو گئے تھے۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 13:33:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں