اسلام آباد،حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن،2نائیجرین، صومالی باشندے سمیت ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد،حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن،2نائیجرین، صومالی باشندے سمیت 27مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)حساس اداروں اور پولیس کی کراچی کمپنی کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2نائیجرین،ایک صومالی باشندے سمیت 27مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا اور گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو حساس اداروں اور پولیس نے کراچی کمپنی کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2نائیجرین،ایک صومالی سمیت 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،کارروائی کے دوران 20ہاسٹلز اور 100افراد کے کوائف اکھٹے کئے گئے ہیں،گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 13:30:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں