دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے، شہباز شریف
تازہ ترین : 1

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے، شہباز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء )وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گرد پاک دھرتی پربوجھ ہیں جن کامکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ سانحہ کوئٹہ پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ دھماکے کا واقعہ قومی سانحہ ہے۔ پوری قوم کی ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرودں کا کوئی دین ہے نہ مذہب۔یہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی قوت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 13:27:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں