دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،تاجکستان کی حکومت اور عوام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ،تاجکستان صدر امام علی رحمن کی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت

منگل 9 اگست 2016 13:27

دوشبنے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) تاجکستان صدر امام علی رحمن نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور حملے میں درجنوں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو تاجکستان صدر امام علی رحمن نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،تاجکستان کی حکومت اور عوام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے ۔