ویمنز سپر لیگ میں 12 اگست کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے

منگل 9 اگست 2016 13:13

لندن ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) ویمنز سپر لیگ میں 12 اگست کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ لافبرا لائٹننگ اور سرے سٹارز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ویسٹرن سٹارم اور ساؤتھرن وائپرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرے میچ میں لنکاشائر تھنڈر یارکشائر ڈائمنڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

لیگ میں انگلینڈ سمیت مختلف ممالک سے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی ویمنز سپر لیگ میں ہر ٹیم میں تین سے چار انگلش پلیئرز، تین غیرملکی اور دو سے تین انگلینڈ ویمنز اکیڈمی پلیئرز شامل ہیں جبکہ چھ سے سات کھلاڑیوں کو کاؤنٹی ٹیلنٹ پراسیس کے ذریعے منتخب کیا گیا ۔ لیگ میں شریک ٹیموں میں لنکا شائر تھنڈر، لافبرا لائٹننگ، ساؤتھرن وائپرز، سرے سٹارز، ویسٹرن سٹارم اور یارکشائر ڈائمنڈز شامل ہیں۔