جدہ: سعودی ویزہ فیسوں کی شرح میں اضافہ

منگل 9 اگست 2016 13:09

جدہ: سعودی ویزہ فیسوں کی شرح میں اضافہ

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی وزارتِ داخلہ نے ویزہ فیسوں میں ردوبدل کیا ہے ۔ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کراؤن پرنس محمد بن نائف سعودی ویزہ کے متعلق پیش کی گئی سفارشات کو منظور کر لیا۔ نئی ویزہ فیسوں کا اطلاق 2اکتوبر سے ہو گا۔ شہریوں کے دو ماہ میں ایک بار سفر کرنے کی غرض سے جاری کیے گئے ویزے کی فیس 200ریال وصول کی جائے گی ۔

جبکہ ہر اضافی مہنیے پر 100سعودی ریال دینا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

ایگزٹ اور انٹری ویزہ اقامےکی موثر مدت تک ہی جاری کیا جائے گا۔ تین ماہ کے لیے جاری کیا جانے والے ویزے کو ملٹی پل ویز ے کی حثیت حاصل ہو گی اور اس کی فیس 500ریال وصول کی جائے گی ۔ جبکہ ہر ماہ اس میں اضافے پر 200ریال ادا کرنا پڑیں گے۔ حج اور عمرہ کرنے والے افراد کے لیے پہلی دفعہ کوئی ویزہ چارجز نہیں لیئے جائیں گے ۔ لیکن دوسری دفعہ آنے والوں کو 2000ریال ادا کرنا ہوں گے۔ ٹرانزٹ ویزہ کی فیس 300ریال رہے گی۔ سمندری راسطے سے مملکت سے جانے والوں کے لیے 50ریال ویزہ فیس رکھی گئی ہے ۔