قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز کے جوڈو ایونٹ میں پرسوں دوسرے میچ میں ایکشن میں نظر آئینگے

منگل 9 اگست 2016 13:08

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز میں اپنے دوسرے راؤنڈ کا میچ (کل) جمعرات کو کھیلے گے۔ برازیل میں جاری اولمپکس گیمز میں جوڈو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو پہلے راؤنڈ میں واک آوور مل گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق یوکرائن اور ازبکستان کے کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں 23ویں اور 31ویں نمبر پر ہیں جبکہ شاہ حسین شاہ عالمی رینکنگ میں 55ویں نمبر پر ہیں تاہم ایونٹ میں ان سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے راؤنڈ میں شاہ حسین شاہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :