ایران کی کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت
تازہ ترین : 1

ایران کی کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

تہران ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ کے نام تعزیتی پیغام میں علی شمخانی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت، عوام اور شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مراسلے میں انہوں نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کو نقصان پہنچانے اور دین اسلام کی ساکھ کو خراب کرنے والے عقائد اور دہشت گردی کی ترویج کا سبب بننے والے نظریات کی بیخ کنی کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 13:03:37

اپنی رائے کا اظہار کریں