عراق کے وزیر دفاع داعش کے حملے میں بال بال بچ گئے
تازہ ترین : 1

عراق کے وزیر دفاع داعش کے حملے میں بال بال بچ گئے

بغداد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی داعش کے حملے میں بال بال بچ گئے۔عراقی میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجووں نے جنوبی موصل میں عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کے قافلے پر فائرنگ کی اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ وزیر دفاع اس حملے سے بال بال بچ گئے۔ حملے کے وقت عراقی فوج کے اعلی عہدیدار منجملہ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے چیئرمین، برّی فوج اور فضائیہ کے سربراہ بھی خالد العبیدی کے ساتھ تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 13:02:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں