مصر میں بم دھماکہ میں دو پولیس افسر اور چار فوجی زخمی

منگل 9 اگست 2016 13:02

قاہرہ ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) مصر میں بم دھماکہ میں دو پولیس افسر اور چار فوجی زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار شمالی سینا میں واقع العریش شہر میں گشت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم پولیس اسٹیشن کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد فوج اور پولیس پر حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔