امریکی حکام نے دنیا کے بلند ترین واٹر سلائڈ پر 10 سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی

منگل 9 اگست 2016 13:02

شکاگو۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) امریکی حکام نے دنیا کے بلند ترین واٹر سلائڈ پر 10 سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق کینساس سٹی میں شیلی ٹربن واٹر فال سے دو روز قبل ریاست کینساس کے قانون ساز کا 10 سالہ بیٹا پھسل کر ہلاک ہوگیا تھا۔ پارک کی خاتون ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکمل تحقیقات تک پارک کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :