ہیلری کلنٹن کی کو ئٹہ دھما کے کی مزمت

منگل 9 اگست 2016 12:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اگست ۔2016ء) ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک بار پھر مل جل کر دہشت گردوں کے خلاف مربوط طریقے سے آپریشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس غم کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہدہشت گردوں نے جمہوریت کے دو اہم ستونوں عدلیہ اور میڈیا کو نشانہ بنایا۔

کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔ ایسے حملوں سے دہشتگردوں کو شکست دینے کا مشترکہ عزم مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت تمام اتحادیوں کا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :