دبئی: 1200کلومیٹر تیز رفتار ہائپر لوپ ٹرین چلانے کے لیئے انجینئیرز کے درمیان اگلے ماہ مقابلہ

منگل 9 اگست 2016 12:26

دبئی: 1200کلومیٹر تیز رفتار ہائپر لوپ ٹرین چلانے کے لیئے انجینئیرز کے ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): اگلے ماہ دبئی میں بیرونِ ممالک سے آئے متعدد انجینئیرز کے درمیان 48گھنٹوں پر مشتمل ہائیپر لوپ ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے ۔ اس مقابلے کا مقصد مستقبل میں دبئی میں ہائپر لوپ ٹرین کو عام شہریوں کے استعمال کے قابل بنانا ہے ۔ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے ذریعے دبئی سے فجیرہ کا 127کلومیٹر کا فاصلہ صرف دس منٹوں میں تہہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

ہاپئر لوپ سسٹم میں لو پریشر پائپ کے ذریعے کم سے کم وقت میں مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ہوتا ہے ۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسافر1200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سفر کر سکیں گے۔ ہائپر لوپ کا سب سے پہلا ڈیزائن ساؤتھ افریقی ارب پتی شہری نے 2010میں تیار کروایا تھا۔ ہاپئر لوپ پائپ کو زمین دوز یا زمین کی سطح سے اوپر بھی تعمیر کیا جاسکتا ہے ۔ مستقبل میں دبئی میں چلانے سے ابوظہبی سے دبئی تک کا سفر صرف 15منٹوں میں ہو سکے گا۔ اگلے ماہ ہونے والی آخری مرحلے میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس کے انعقاد کے بعد کسی بھی کمپنی کو ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کو متحدہ عرب امارات میں متعارف کروانے کا ٹھیکہ دیا جاسکتا ہے ۔