کامیڈی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم”فلورنس فوسٹر جینکنز“‘12اگست کو نمائش کیلئے پیش ..
تازہ ترین : 1
کامیڈی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم”فلورنس فوسٹر جینکنز“‘12اگست کو نمائش ..

کامیڈی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم”فلورنس فوسٹر جینکنز“‘12اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء)کامیڈی سے بھرپور بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم” فلورنس فوسٹر جینکنز“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اسٹیفن فریئرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی رئیس خاتون کے گرد گھومتی ہے جو بھدی آواز کے باوجود اوپرا سنگر بننے کی کوششیں جاری رکھتی ہیں۔فلم میں مرکزی کردار معروف اداکارہ میریل اسٹریپ نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ہیو گرانٹ،سیمون ہیلبرگ،نینا آریانڈا اور جان کیویناگ شامل ہیں۔ٹریسی سیورڈ اور مائیکل کن کی مشترکہ پروڈکش 12اگست کو امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 12:24:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں