میرے اور سنجو بابا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دبنگ خان

منگل 9 اگست 2016 12:03

میرے اور سنجو بابا کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دبنگ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنا قریبی دوست قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اور سنجے دت کے درمیان ناراضی کی خبریں ان کی جیل سے رہائی کے بعد ہی گردش میں ہیں جب کہ سنجو بابا بھی متعددبار اپنے اور سلو میاں کے درمیان ناراضی کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں تاہم اب سلمان خان نے اپنے اورسنجے کے تعلقات پر لب کشائی کی ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کے میرے دوستوں کی فہرست بہت طویل ہے جس میں کئی اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں لیکن میرے قریبی دوستوں میں چند ہی اداکاروں کا شمار ہوتا ہے جس میں سنجے دت، شاہ رخ خان، عامر خان اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ سنجے دت کو بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں اسی لیے ان سے اچھی دوستی ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت اور سلمان خان متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :