وزیر اعظم نواز شریف سے اے این پی رہنما غلام احمد بلور کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 12:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : وزیر اعظم نوا زشریف سے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں قومی اہمیت کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ حملہ ہر ادارے کے خلاف دہشت گردوں کی نفرت کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جمہوریت کے ستونوں پر حملہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ریاست اور معاشرے پر فرسودہ نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں،پاکستان مضبوط متحرک معیشت اور مستحکم سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان ہرصورت جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :