سانحہ کوئٹہ کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ، تعداد 72 ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 11:56

سانحہ کوئٹہ کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ، تعداد 72 ہو گئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے دو مزید زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دم توڑنے والوں میں ایک وکیل اور ایک 14 سالہ بچہ شامل ہیں۔ وکیل کی شناخت نقیب اللہ ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ کے سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے گیٹ پر دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 72 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :