فیصل آباد میں اغوا کار پکڑا گیا، شہریوں کا احتجاج ، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 11:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : فیصل آباد سے ایک اغوا کار پکڑا گیا جس پر شہریوں نے اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد سے ایک اغوا کار پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں شہریوں نے اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً نڑوالا روڈ بلاک کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس پر پولیس اور مظاہرین کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ خیال رہے کہ پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کے کیسز میں اضافے کے تحت شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔