وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری زمینوں پر قبضے کی جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی

منگل 9 اگست 2016 11:35

کراچی ۔ 9اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضے کی جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو رضوان میمن کو فون کر کے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں اب بھی چائنا کٹنگ کی رپورٹس میڈیا پر آ رہی ہیں، اس پر بھی رپورٹ دیں اور یہ فوری بند کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایک پالیسی بنائیں کہ جس پولیس اسٹیشن کی حدود میں تجاوزات ہو گی اس کی ذمہ داری ایس ایچ او پر عائد ہو گی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں اور املاک کی بھی حفاظت کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :