شیخوپورہ،3 روزقبل لاپتہ بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی
تازہ ترین : 1

شیخوپورہ،3 روزقبل لاپتہ بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی

شیخوپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء )شیخوپورہ کے علاقے سکندرآباد سے تین روز قبل لاپتا ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ شیخوپورہ پولیس کے مطابق فیصل آباد روڈ کے علاقے سکندرآباد کارہائشی 8 سالہ سبحان تین روز قبل لاپتا ہوگیا تھا جس پرورثا اور اہل علاقہ نے فیصل آباد روڈ پر احتجاج کیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا ، بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق سبحان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 11:17:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں