امریکا کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، تحقیقات میں مدد کی پیشکش

منگل 9 اگست 2016 11:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) امریکا نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے جمہوریت کے دو اہم ستونوں عدلیہ اور میڈیا کو نشانہ بنایا، کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے کہاکہ ایسے حملوں سے دہشتگردوں کو شکست دینے کا مشترکہ عزم مضبوط ہوا ۔

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت تمام اتحادیوں کا ساتھ دیں گے۔ دہشت گردوں نے جمہوریت کے دو اہم ستون عدلیہ اور میڈیا کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مدد کو تیار ہیں۔