بلوچستان کے سوراب شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
تازہ ترین : 1
بلوچستان کے سوراب شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے سوراب شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے سوراب شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر سوراب میں پیر کے روز دیر رات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف زدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 00:14:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں