ٹیوٹا ساہیوال کول پلانٹ کوماہرافرادی قوت فراہم کرے گی،عرفان شیخ
تازہ ترین : 1

ٹیوٹا ساہیوال کول پلانٹ کوماہرافرادی قوت فراہم کرے گی،عرفان شیخ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ،بیجنگ لیوسن الیکٹرک ٹیکنالوجی لمیٹڈ چین کے تعاون سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ماہر افرادی قوت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے بیجنگ لیوسن الیکٹرک ٹیکنالوجی لمیٹڈ چین کے 4رکنی وفد سے خصوصی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں جنرل منیجر ڈینگ یوہوئی، لیو ہاؤ، شو یانن اور ہان زونگ چوآن شامل میں تھے۔ اس موقع پر ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، عائشہ قاضی اور دیگر موجود تھے۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 22:44:54

اپنی رائے کا اظہار کریں