کوئٹہ خود کش دھماکے کے 30شدیدزخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیاگیا

پیر 8 اگست 2016 22:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں 30شدیدزخمیوں کو پاک فوج کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیاگیا جہاں انہیں حکومت بلوچستان مذکورہ افراد کی علاج ومعالجے کے اخراجات برداشت کریگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے قریب ہونیوالے خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے 30کے قریب زخمیوں کو پاک فوج کے C130طیارے کے ذریعے علاج کیلئے کراچی منتقل کردیاگیا جن میں نجیب الدین، مجیب،معشوق علی، نصیب اﷲ،پروین بی بی، محمد عباس، عبدالولی،امین اﷲ، راجیش ولی، دوست محمد، مسعود خان، اسد سعید، عبدالرؤف،امام بخش، عطاء الرحمان، غلام سرور،آغا ظاہر شاہ، اربا ب طاہر قاضی، بابر جدون،مظہر علی،نوید کامرانی، سلیم قاضی،صورت خان ، اکرام اﷲ قاضی، مظفر ، محمددین، فیض اﷲ ، محمد سعیداور عبدالستار شامل ہیں جہاں ان کی علاج کے اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی ۔