مضر صحت پانی بیچنے والوں کو چین کی طرح سزائے موت دینے کا حکم دیا جائے

سپریم کورٹ میں منرل واٹر کی فروخت کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں متفرق درخواست دائر

پیر 8 اگست 2016 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ میں منرل واٹر کی فروخت کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

،سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اﷲ خان کی طرف سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام بڑی چھوٹی کمپنیاں مضر صحت منرل واٹر کی فروخت میں ملوث ہیں، دھوپ لگنے کے بعد بوتل کے کیمیکلز پانی میں شامل ہوجاتے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے بوتل میں بند رہنے کے بعد منرل واٹر ازخود مضر صحت ہو جاتا ہے، منرل واٹر بنانے والی کمپنیاں بااثر ہیں اس لئے کوئی سرکاری محکمہ ان کیخلاف کارروائی نہیں کرتا۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تمام کمپنیوں کے منرل واٹر پر پابندی عائد کی جائے اور مضر صحت پانی اور دودھ کی فروخت میں ملوث افراد کو چین کی طرح سزائے موت دی جائے۔جبکہ حکومت کو پانچ سو فٹ گہرے ٹیوب ویل کھود کر عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :