اعتزاز احسن نے سانحہ کوئٹہ کے باعث( کل) ٹی اوآرز کمیٹی کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا

پیر 8 اگست 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر اعتزاز احسن نے سانحہ کوئٹہ کے باعث کل (منگل کو) سپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والا ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان اپوزیشن کے تمام ارکان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے متفقہ ضابطہ کار مرتب کرنے کے لئے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ اجلاس طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن کی طرف سے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے باعث سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کے ساتھ ٹی اوآرز کمیٹی کا کل (منگل کو) ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق نے طلب کیا تھا ، اجلاس میں ٹی اوآرز کمیٹی کے تمام ارکان کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے متفقہ طور پر ضابطہ کار مرتب کیا جا سکے