وزیراعلیٰ کا راجن پو رمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس‘ رپورٹ طلب

پیر 8 اگست 2016 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راجن پو رمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے-وزیراعلی نے ہدایت کی ہے ک واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیکر مکمل رپورٹ پیش کی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

متعلقہ عنوان :