لاہور، نہر سے 25سالہ نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ نعش بر آمد
پیر 8 اگست 2016 21:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) سندر کے علاقہ میں نہر سے 25سالہ نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ نعش بر آمد ، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ایدھی کے زریعے مر دہ خانے منتقل کر دی ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ میں نہر کے اندر 25سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر لڑکی کی نعش کو باہر نکالا جس کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کر کے نعش نہر میں پھینکی گئی تھی ۔
پولیس کی جانب سے نامعلوم لڑکی کی نعش کی شناخت نہ ہونے پر اسے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے زریعے پوسٹمارٹم کیلئے مقامی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے پوسٹمارٹم اور ورثاء کے ملنے کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہو سکیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.