لاہور پولیس کی رواں سال کے ماہِ جولائی کے دوران عمدہ کارکردگی، 76گینگز کے174ممبران کو گرفتار کرلیا
پیر 8 اگست 2016 21:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جولائی کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کے174ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے174مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ76لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح جولائی میں مجموعی طور پر150اشتہاری اور887عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جولائی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے174ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف174مقدمات ٹریس ہوئے اور150اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے46،Bکیٹیگری کے104اور887عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے40اور Bکیٹیگری کے847شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.