ریسکیو1122 پنجاب کا چودھری عزیزاحمدڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرگجرات کی ریٹائرمنٹ خراج تحسین پیش

پیر 8 اگست 2016 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے چودھری عزیزاحمدڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرگجرات کی ریٹائرمنٹ کے موقع پران کی خدمات کو سراہتے ہوتے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس سلسلے میں ریسکیو1122کے پہلے آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرہیڈ کوارٹرزریسکیو1122میں ایک عظیم الشان الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء، ڈائریکٹرجنرل ایمرجنسی سروسزاکیڈمی(ریسکیو1122) بریگیڈئیر(ر) امیرحمزہ ، ہیڈ کوارٹرز آفیسرز ،ایمرجنسی سروسزاکیڈمی آفیسرز ، اورپنجاب بھرسے تمام ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے اس عظیم الشان الوداعی تقریب میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے ریٹائرڈہونیوالے آفیسرکی باوقاراندازمیں زند گی بھر گورنمنٹ شعبہ میں خدمات کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی چودھری عزیزاحمدنے ڈائریکٹرجنرل (ریسکیو1122) اورتمام آفیسرزکا اْن کے اعزازمیں شاندار شعبہ تقریب کاانعقادکرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے خوشگواریادوں اورتجربات کاتذکرہ کیاکہ انہوں نے آ غاز میونسپل فائرسروس سے کیااس کے بعدسٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ راولپنڈی اور پھرریسکیو1122میں شمولیت اختیارکی۔

پاکستان میں عوام کی مددکرنے والی بہترین ایمر جنسی سروس( ریسکیو1122)میں شمولیت اختیارکرکے مثبت کرداراداکرنااْن کے لیے عظیم اعزازہے۔ریجنل ایمر جنسی آفیسرزاور ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرزنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چودھری عزیزاحمدکاکام کرنے کا تجربہ فقیدالمثال ہے۔خاص طورپرتمام اہم آتشزدگی کے واقعات میں ْان کی بے لوث خدمات کو سراہا ۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرگجرات چودھری عزیزاحمدایمر جنسی سروس( ریسکیو1122)کاعظیم اثاثہ ہیں۔انہوں نے اپنا دورمکمل لگن،عقیدت،محنت اورایمانداری سے گزارہ انہوں نے تمام ریسکیواور آتشزدگی کے آپریشنزنہایت عمدہ اندازمیں سرانجام دیے ہم سب کواِن کے نَقشِ قدم پرچلناچاہے اِن کی خدمات ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں ہم وقتاََ فوقتاََاِن کے تجربات سے فاہدہ اٹھاہیں گے ڈائریکٹرجنرل ایمرجنسی سروسزاکیڈمی(ریسکیو1122) بریگیڈئیر(ر) امیرحمزہ نے کہاکہ ہمیں چودھری عزیزپرفخرہے اْن کی زندگی تمام فائرفائٹرزکیلئے عملی نمونہ ہے۔

متعلقہ عنوان :