برساتی نالوں کی صفائی اور برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے افسران و عملہ تما م وسائل کابھرپور استعمال کریں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدکیہدایت
پیر 8 اگست 2016 21:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدنے ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی اور برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے افسران و عملہ تما م وسائل کابھرپور استعمال کریں نکاسی آب اور کچرے کی منتقلی کو جلد از جلدممکن بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی ، برساتی پانی کی نکاسی اورمختلف یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے صفائی ستھرائی کے عمل میں مصروف عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ برساتی پانی کی نکاسی کو جلد ممکن بنا نے کے ساتھ ساتھ سڑ کوں و شاہراہوں پر موجود برساتی نالوں و مین ہولز کی فوری صفائی کی جائے اور کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان مقامات پردوبارہ پانی کھڑا نہ ہوسکے جبکہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جہاں کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہوتا ہو ان مقامات سے کچرہ کو صاف کریں جن مقامات سے کچرہ و ملبہ اٹھا یا گیا ہے وہاں جراثیم کش ادویات اور چونے کاچھٹرکاؤ کریں انہوں نے تجاوزات کے فوری خاتمے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت دی اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.