امریکہ اور بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری کھٹک رہی ہے ، کوئٹہ بم دھماکے میں را ملوث ہے ، اتنے حساس وقت پر وزراء نہ جانے کہاں غائب ہیں ،قومی اسمبلی میں وزراء کی شکل دیکھنے کو ترس گئے ہیں ، قوم کو اردگردنظر رکھنا ہوگی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی میڈیا سے گفتگو
پیر 8 اگست 2016 21:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری کھٹک رہی ہے ، کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں را ملوث ہے ، اتنے حساس وقت پر بھی وزراء نہ جانے کہاں غائب ہیں ،قومی اسمبلی میں کسی وزیر کی شکل دیکھنے کے لئے ترس گیا ہوں ، پاکستان دہشت گردوں کے لئے آسان اہداف بنا ہوا ہے ، قوم کو اردگردنظر رکھنا ہوگی ۔
وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شیخ رشید نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دشمن پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں ، بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کو تباہ کرنے کے لئے دشمن ایسے واقعات کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوم کو اب جاگنا ہوگا ،13اگست کو لال حویلی سے ریلی نکال کر آزادی کا جشن منائیں گے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اتنی جلدی ختم نہیں ہو گی، ہم چین کو سمندر تک رسائی دے رہے ہیں ، امریکہ اور بھارت کو یہ بات کھٹک رہی ہے ، پاکستان کی صورتحال بہت خراب ہے ، یہاں جعلی پاسپورٹ بن جاتے ان کی تصدیق ہوجاتی ہے جبکہ وزراء اتنے حساس معاملات پر بھی قومی اسمبلی میں نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحے کے پیچھے را ملوث ہے ، پاکستان دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف ہے ، پوری قوم کو اردگرد نظر رکھنا ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.