دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مدرسوں کے اساتذہ کو بھی میدان میں آنا ہوگا ، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے سب سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں،مسلم لیگ (ن) کے رہنماو رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 8 اگست 2016 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مدرسوں کے اساتذہ کو بھی میدان میں آنا ہوگا ، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے سب سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہماری صفوں میں گھسے بیھٹے ہیں ، صرف نیشنل ایکشن پلان کچھ نہیں کر سکتا، سب کو مل کر اپنی صفیں درست کرنے کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مدرسوں کے اساتذہ بھی میدان میں آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے واقعہ میں بھارت کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے سب سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔