مسافروں کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولتیں پہنچانے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے'خواجہ سعد رفیق
مسافروں کی سہولت کیلئے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں سمیت ٹرینوں میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر ایک ماڈل تیار کیا جائے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں سمیت ٹرینوں میں انٹرنیٹ اور وائی فائی فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر ایک ماڈل تیار کیا جائے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی فہد رحما ن کی سربراہی میں ایک کمیٹی اگلے چند ہفتوں اپنی رپورٹ تیار کرکے پیش کرے گی۔
وہ پیر کو ریلوے ہیڈ کواٹرز آفس لاہورمیں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ڈویژنوں میں بھی انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت اور ویڈیو کانفرنس کیلئے آلات نصب کئے جائیں تاکہ وقت ضائع کئے بغیر مشاورت کر کے محکمہ ریلوے کی مزیدبہتری کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسافروں کے لئے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولتیں پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ ٹرینوں جن میں پاکستان ایکسپریس ، تیز گام ایکسپرس، جعفر ایکسپریس، خیبر میل ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں جس چیز کی بھی ضرورت ہووہ فوری فراہم کی جائے ۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ تمام نئے تعمیرشدہ ریلوے سٹیشنوں پر مرد اور بالخصوص عورتوں کے لئے نماز پڑھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ مسافروں کو اپنا دینی فریضہ سر انجام دینے کے لئے کوئی مشکل پیش نہ آسکے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز ، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایو ں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجرپسنجر مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل لیاقت علی چغتائی، فنانشنل ایڈوائزر اینڈ اکاؤنٹس آفیسرڈاکٹرسعید الہی،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس مغل پورہ سلمان صادق، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی، چیف انجینئرکیرج اینڈویگن عدنان شافع، چیف مکینیکل انجینئرلوکو شاہد عزیز، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی فہد رحمان سمیت دیگر ریلوے کے اعلی افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.