داعش اور کالعدم جماعت الاحرار نے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
حملے کی جلد ویڈیو جاری کریں گے ،اسطرح کے مزید حملے بھی کیے جائیں گے ،ہمارے لوگوں نے ہی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ہسپتال میں ہجوم کو نشانہ بنایاگیا،ترجمان احسان اﷲ احسان کا بیان
پیر 8 اگست 2016 21:24
لندن /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ( داعش) اور کالعدم جماعت الاحرار نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔برطانوی اخبار’’ ڈیلی میل‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیاہے کہ داعش نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔امریکی خبررساں ادارے ’’اے پی ‘‘ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے کالعدم جماعت الاحرار نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے ای میل کے ذریعے جار بیان میں دھمکی دی ہے کہ اسطرح کے مزید حملے بھی کیے جائیں گئے جبکہ حالیہ حملے کی جلد ویڈیو جاری کی جائے گی ۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا تھا کہ انکے لوگوں نے ہی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ہسپتال میں ہجوم کو نشانہ بنایاگیا۔کوئٹہ کے سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب منوجان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا۔
حملے میں 70افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وکلا اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ خود کش حملے کے بعد ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔شہدا میں سینئر قانون دان اور میگاکرپشن کیس میں صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کے وکیل بازمحمد کاکڑ سمیت متعدد وکلا اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان بھی شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.