ملک ابرار حسین کی کو ئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکہ کی مذمت

پیر 8 اگست 2016 21:14

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کو ئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکہ کی پر زور مذمت کی ہے اور اس میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں ملک ابرارحسین نے جاں بحق ہونے والے وکلا، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اوران کے درجات بلندفرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ملک ابرار کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کا ناسور وطن عزیز کی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہے پوری قوم کو متحد ہو کر اس ناسور کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :