پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6878 ملین روپے کے سودے
تازہ ترین : 1

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6878 ملین روپے کے سودے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6878 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 14582 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3628 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہونے والے سودوں کی مالیت 2312 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 485.33 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 439.58 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 11.65 ملین روپے رہی۔

وقت اشاعت : 08/08/2016 - 21:08:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں