بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام چلا رہے ہیں ، سینیٹر حافظ حمد اﷲ

پیر 8 اگست 2016 21:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام چلا رہے ہیں سانحہ زردآلو ہرنائی میں سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو وہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچایا ہے نہ ہی پی ڈی ایم اے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ بروقت مدد کو پہنچا جس کی وجہ سے قیمتوں جانوں کا ضیائع ہوا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری پی ڈی ایم اے کو فوٹوسیشن سے نکال کر عملی اقدامات پر مامور کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی کے علاقے زردآلود میں سیلابی ریلے سے پیکنیک کی غرض سے جانیوالے افراد کی المناک موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ان کی اطلاع کے مطابق ہرنائی میں پانی سے ڈوبنے والے افراد کی نعشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا صوبے میں انتظامی آفیسران واٹس ایپ گروپ بنا کر ملک سے باہر بیٹھ کر صوبہ چلارہا ہے وہ اس بات پر حیران ہے کہ آخر صوبے کا انتظامیہ سربراہ آفیسر ہدایت بیرون ملک سے بذریعہ واٹس ایپ دیتے ہیں جو کہ ایک افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے مکمل طور پر غیر فعال ادارہ بن چکا ہے جس کا ڈی جی واٹس ایپ پر ہدایات پاکر ایک خط چیف سیکرٹری کے نام لکھتے ہیں جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام جاں بحق افراد کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کیے جبکہ زخمیوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچادیاگیا ہے جس کا دور دور سے کوئی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے پروٹوکول کیخلاف لکھے گئے اس خط میں جس طرح کے دعوے کیے گئے اور جس طرح سوشل میڈیا پر اس کو چلا کر یہ بات ثابت کرنی کی کوشش کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم اے ہر وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل پشین میں ایک نوجوان پانی میں ڈوبا تو باہر سے طوغہ خوروں کو لاش نکالنے کیلئے بلایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ خان زہری اس معاملے کانوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :