کوئٹہ دہشتگردی قومی سانحہ ہے ،انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی ‘ڈاکٹر طاہر القادری
ہسپتالوں اور مریضوں کو ٹارگٹ کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں‘سربراہ عوامی تحریک کا خصوصی اجلاس سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کوئٹہ ہسپتال میں خود کش حملہ کی مذمت اور درجنوں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور کہاکہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور بلوچستان کو خون میں نہلا دیا ،انہوں نے بڑی تعداد میں وکلاء ،صحافیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ہسپتالوں اور مریضوں کو ٹارگٹ کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ،انسانیت کے یہ دشمن کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ۔
وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ دہشتگردی نے فول پروف سیکیورٹی کے حکومتی دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا گیا عوامی تحریک سمیت پاکستان کا ہر شہری سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جب بھی دہشتگردی کی واردات ہوتی ہے تو قوم کو قومی ایکشن پلان یاد آتا ہے جسے حکمرانوں نے منظور ہونے کے فوری بعد بھلا دیا تھا ۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب قومی ایکشن پلان کی ہر شق پر اس کی روح کے مطابق عمل ہو گا اور کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہو گا ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ہر شہری کے قاتل یہ حکمران ہیں ،جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ کو سرے سے ہی سنجیدہ نہیں لیا ۔سربراہ عوامی تحریک نے کوئٹہ ہسپتال میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے منہاج القرآن سے تعلق رکھنے والے منظر صدیق ایڈووکیٹ کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک سے گوجرانوالہ،فیصل آباد کے تنظیمی وفود نے شرکت کی۔سربراہ عوامی تحریک عوامی تحریک کے سپوکس پرسنز نے بھی ملاقات کی،اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور،بشارت جسپال،نور اﷲ صدیقی ،قاضی فیض الاسلام،اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ،عارف چودھری،عین الحق،عائشہ شبیر،قاضی شفیق ،راجہ زاہد بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.